Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 11:42am

بشریٰ بی بی نے کیسز پر درخواست واپس لے لی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست واپس لے لی جس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ کے معاون وکیل غلام مرتضیٰ ملک عدالت میں پیش ہوئے اوربشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست واپس لیتے ہوئے بتایا کہ مجھے درخواست واپس لینے کی ہدایات ہیں۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر خارج کردی۔

Read Comments