Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2023 01:36pm

پاکستان اور نیدرلینڈز کی آئندہ سال ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

پاکستان اور نیدرلینڈز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ہونے والی پاک نیدرلینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کا ورک لوڈ کم کرنے کے لیے سیریز ملتوی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 6 سال کی پابندیعائد

حارث رؤف نے سوشل میڈیا صارفین کو منافق کہہ دیا، وجہ کیاہے؟

ذرائع کے مطابق پاک نیدرلینڈز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Read Comments