Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2023 04:01pm

موسم سرما میں بیماریوں سے بچنا بہت آسان ہے

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی بیماریاں بھی آپ کا پیچھا کرتی ہیں لیکن اگر غذامیں چند چیزوں کی احتیاط کرلیں تو آپ ایک پرسکون اور صحت مند زندگی حاصل کر سکتے ہیں۔

سردیوں میں چربی اورالٹرا پروسیسڈ کھانے کی ضرورت سے زیادہ مقدار معمول کی سرگرمی بن جاتی ہےجو کہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

کھانے پینے کی اس خراب عادت کے نتیجے میں آپ کےوزن میں اضافہ ہوسکتا ہے جو اس موسم میں آپ کی صحت کے حوالے سےمسائل پیدا کرسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ریفائنڈ چینی کو بدل کر تازہ پھلوں کے گودے، کھجور، انجیر، شہد، یا گڑ کے ساتھ تبدیل کرلینا چاہیئے۔

ایک چٹکی دار چینی، الائچی، زعفران یا جائفل سے آپ اپنے پکوانوں کی مٹھاس میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

نیوٹریشن کنسلٹنٹ ڈاکٹر میگھنا پاسی کے مطابق موسم سرما میں صحت مند رہنے کے بارے میں چند تجاویزہیں جو آپ کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

اناج کا آٹا استعمال کریں

ریفائنڈ گندم کے آٹے (میدہ) کے مقابلے میں خالص گندم کے آٹے یا باجرے کے دوسرے آٹے کا انتخاب کریں کیونکہ اس میں نہ صرف ذیادہ مقدار میں فائبرز ہوتے ہیں بلکہ یہ آپ کی غذا میں اضافی وٹامنز اور معدنیات کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔

میوہ جات کا اضافہ

بادام، اخروٹ، پستہ، سورج مکھی کے بیج اور تل جیسے میوے اور بیجوں کو اپنی روزمرہ کھانے میں شامل کریں۔ یہ آپ کے جسم میں غذائیت کو بڑھانے میں مدد کریں گے کیونکہ یہ آپ کے دل کو پروٹین فراہم کرتا ہے.

کھانوں کو زیادہ تیل میں نہ پکائیں

کھانے پکانے کے لئے صحت مند طریقے استعمال کریں یعنی انھیں زیادہ تیل میں پکانے کے بجائے بھون کر، بیکنگ، اسٹیمنگ یا گرل کر کے پکائیں۔

مزید پڑھیں

پلانٹن چپس: ایک صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ

وہ کھانے جس میں موجود ہیں غذائیت کے خزانے

سردی کے موسم میں کونسی غذائیں جسم کو تقویت پہنچاتی ہیں؟

ہائیڈریٹ رہیں

دن بھر میں کافی مقدار میں پانی پینا بہت ضروری ہے۔ ہائیڈریٹڈ رہنے سے یہ آپ کی بھوک پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے اور صحت مند کھانے کے انتخاب کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

پھل کھانے میں شامل کریں

مٹھائیوں کے بجائے پھلوں کو اپنے روزمرہ کے خوراک میں شامل کریں مثال کے طور پر سیب، ناشپاتی، انار اور سنگترے جیسے تازہ پھل نہ صرف خوش ذائقے ہوتے ہیں۔ بلکہ یہ آپ کے جسم میں ضروری غذائی اجزاء کی کمی بھی پوری کرتے ہیں۔

Read Comments