Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2023 03:04pm

طالبان مخالف افغان رہنماؤں کا ماسکو میں اجلاس

افغانستان کی عبوری حکومت طالبان مخالف رہنماؤں نے روسی دارالحکومت ماسکو میں اجلاس کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ماسکو میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبان کے ممتاز مخالفین اور روسی حکام کے ایک اہم اجتماع کا اشارہ دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے شرکاء میں افغان قومی مزاحمتی محاذ کے رہنما احمد مسعود بھی شامل تھے۔

اجلاس میں افغان حکومت کے مختلف سابق رہنماؤں اور اہم روسی سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغان سپریم لیڈر کا طالبان کو بیرون ملک حملے روکنے کاحکم

پاکستان میں لڑنے والے عسکریت پسندوں کیخلاف افغان طالبان سربراہ کافتویٰ

’ماضی اور مستقبل کے درمیان افغانستان‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کا مقصد روسی جسٹس پارٹی کی جانب سے ملک کی اکیڈمی آف سائنسز کے اشتراک سے ایک کوشش ہے۔

Read Comments