Aaj Logo

شائع 23 نومبر 2023 04:28pm

عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونا 650 روپے سستا ہوا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 16 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 557 روپے اور 650 روپے کی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کم ہوکر 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے کا ہوگیا، جب کہ10گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 85 ہزار 57 روپے پر آگئی۔

Read Comments