Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 08:24pm

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

اسد قیصر کو صوابی جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، پولیس پی ٹی آئی کے رہنما کو لے کر چارسدہ روانہ ہوگئی۔

یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں دوسری طرف لے جائیں، اسد قیصر

گرفتاری کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہمیں دوسری طرف لے جائیں، انہوں نے پہلے سے ایک شخص کو وزیر اعظم ڈیکلئر کیا ہوا ہے، عوام ان کو بری طرح شکست دیں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے، خواص نے نہیں، تمام پارٹیوں کو لیول فلائنگ فلیڈ ملنی چاہیئے، کارکن قانونی کے دائرے میں رہ کر انتخابات میں حصہ لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی مطالبہ ہے پاکستان آئین و پاکستان کے مطابق چلائے، پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے، ایک ہی دن مجھے اسلام آباد، صوابی اور چارسدہ میں لے جایا گیا۔

قبل ازیں رہنما اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد سےگرفتار

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر جیلمنتقل

اسد قیصر کی درخواست پر اینٹی کرپشن کو نوٹسجاری

اس سے قبل بھی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کو 3 نومبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے، اور وہ اس وقت بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Read Comments