Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2023 09:30am

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند رہنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آلودہ ترین شہروں میں لاہور اور کراچی کونسے نمبر پرہیں؟

موسم سرما میں بیماریوں سے بچنا بہت آسانہے

گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments