سارا ظلم ن لیگ کر رہی ہے، بہتر ہے نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن کردیں، اسد قیصر

اگر اس ماحول میں انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا، سابق اسپیکر
شائع 24 نومبر 2023 12:09pm

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہبنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سارا ظلم ن لیگ کر رہی ہے، بہتر ہے نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن کردیں۔

مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی سے قبل اسد قیصر کا ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسد قیصر کو گلے اور سینے میں معمولی تکلیف ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی ہے، انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں، اگر اس ماحول میں انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلے کا انتخابی نشان رکھنے کیلئے پی ٹی آئی پر نئی شرط عائد، عمران خانالیکشن لڑیں گے

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر رہائی کے بعد دوبارہگرفتار

سابق اسپیکر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف سارا ظلم و جبر نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کر رہی ہے جب کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں، ایسے الیکشن سے بہترہے نگراں کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ پارٹی کی لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔

Read Comments