Aaj Logo

شائع 24 نومبر 2023 11:36pm

قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں جمعے کی شب 9 بج کر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

قلات کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Read Comments