پشاور کے چرسی تکہ ریسٹورنٹ کا مالک ایک بار پھر گرفتار

ریسٹورنٹ مالک کو پہلے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2023 11:44am

پشاور کے مشہور ریسٹورنٹ کے مالک کو غیر ملکی خاتون سیاح کے ساتھ ویڈیو بنانے پر دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول علی ادرش نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ویڈیو میں نازیبا حرکات کرنے والے چرسی تکہ ریسٹورنٹ کے مالک نثارخان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ کے مالک کو اس سے پہلے بھی غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گرفتار کرکے اس کے خلاف ایف آئیآر درج کی گئی تھی۔

طیب جان کا کہنا ہے کہ دوبارہ ایک بار پھر غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر افسران نے نوٹس لیا اور ریسٹورنٹ مالک گرفتار کرلیا ہے۔

Read Comments