Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2023 01:11pm

منفی تبصروں سے دلبرداشتہ 16 سالہ میک اپ آرٹسٹ نے خود کشی کرلی

سوشل میڈیا پرجہاں انفلوئنسرزیا کری ایٹرزکے کانٹینٹ کو سراہا جاتا ہے وہیں منفی تبصرے کرنے والوں کی بھی کمی نہیں، ایسے ہی ایک واقعے میں نوجوان میک اپ آرٹسٹ نے اپنی جان لے لی۔

سوشل میڈیا پوسٹ پرانہی منفی تبصروں نے بھارت کے 16 سالہ نوجوان کی جان لے لی، بھارتی میک اپ آرٹسٹ نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے پرانشو نامی میک اپ آرٹسٹ اپنے میک اپ ٹیوٹوریل کے سبب انسٹاگرام پر کافی مقبول تھے۔

وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بیوٹی اور میک اپ ٹیوٹوریلز کی ویڈیوز شئیر کرتے تھے۔

پرانشو نے دیوالی کے موقع پر بھی ساڑھی پہن کر خود کو خاتون کے روپ میں دِکھاتے ہوئے ایک ٹرانزیشن ریل پوسٹ کی تھی۔

اس پوسٹ پر مداحوں نے میک اپ کی مہارت کو خوب پسند کیا، لیکن بہت سے منفی تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میک اپ آرٹسٹ کی اس پوسٹ پرصارفین کی جانب سے 4000 سے زائد منفی اور نفرت انگیز تبصرے کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:

میک اپ آرٹسٹ پر تشدد: ہمارے کام میں غنڈہ گردی کی کوئی جگہ نہیں

میک آپ آرٹسٹ نے ناخوشگوار واقعہ بیان کر دیا

انسٹا پوسٹ پران تبصروں نے 16 سالہ پرانشو کے ذہن پر گہرا اثر ڈالا، اور اس نے ذہنی دباؤ کے زیر اثرآ کر خودکشی کرلی۔

پرانشو کے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 17 ہزار ہے جبکہ اُنہوں نے اب تک 301 پوسٹس شئیر کی تھیں۔

Read Comments