Aaj Logo

شائع 25 نومبر 2023 02:51pm

کندھ کوٹ میں فائرنگ سے ایک ہی قبیلے کے 4 نوجوان جاں بجق

کندھ کوٹ میں فائرنگ سے گاڈھی قبیلے کے4 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

جان بحق ہونے والوں میں نواب،حفیظ، رحیم بخش اوررانو شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ دو قبائل میں تنازع کے باعث پیش آیا۔

چاروں نوجوانوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تصادم چولیانی اور گاڈھی قبائل میں ہوا۔

Read Comments