Aaj Logo

شائع 26 نومبر 2023 11:54am

اٹک میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

فتح جنگ کے قریب کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں ماں اور2 بچے شامل ہیں۔

اٹک کے علاقے فتح جنگ میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جب کہ حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ماں اور 2 بچے شامل ہیں، جب کہ زخمی شخص بچوں کا والد ہے، جس کی حالت تشویشناک ہے۔

Read Comments