امریکا میں فائرنگ سے 3 فلسطینی طلبہ زخمی ہوگئے

فلسطینی وزارت خارجہ کا امریکا سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
شائع 27 نومبر 2023 08:38am

امریکی ریاست ورمونٹ کے علاقے برلنگٹن میں فائرنگ کرکے تین فلسطینی طلبہ کو زخمی کردیا گیا ہے۔

برلنگٹن پولیس نے ابھی تک واقعہ کی تفصیلات جاری نہیں کیں، جبکہ پولیس اب تک ملزم کی شناخت نہیں کر پائی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے طلبہ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا زخمی طلبہ کے نام ہشام، کنعان عبدالحمید اور تحسین احمد ہیں۔

وزارت خارجہ ترجمان نے امریکا سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Read Comments