Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2023 09:59am

دہلی میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے توپیں تعینات

بھارتی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے میونسپل کونسل نے اینٹی اسموگ گنز نصب کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ اقدام کا مقصد دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنا ہے۔ میونسپل کونسل نے شہر میں دیر تک بغیر چلنے والی اینٹی اسموگ گنز کو واٹر ٹینکر پر نصب کیا ہے۔

شہری انتظامیہ نے یہ اقدام اس وقت کیا جب دہلی میں اتوار کو ’انتہائی ناقص‘ معیار کی ہوا میں لوگ سانس لے رہے تھے۔

اینٹی اسموگ گن معروف کمپنی ٹاٹا کی جانب سے تیار کی گئیں ہیں، جو28 ٹن سی این جی ٹرک چیسس پر نصب ہیں، ان میں 17 ہزار لیٹر پانی رکھا جاسکتا ہے، جو تین گھنٹے تک مسلسل کام کرسکتی ہیں۔

گن میں 30 سے ​​50 میٹر تک پانی پھینکنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جس سے علاقے میں فٹ پاتھوں، جھاڑیوں اور پودوں کی مؤثر طریقے سے دھلائی کی جاسکتی ہے۔

جدید گن میں 30 نوزلز ہیں، جن میں سے ہر ایک سے 1.5 لیٹر پانی فی منٹ خارج ہوتا ہے، جس سے دو شفٹوں میں سڑکوں پر روزانہ 70 کلومیٹر کا ایریا کور کیا جاتا ہے، اسے چلانے کے لیے تین سے چار افراد کا عملہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ شہری انتظامیہ کی جانب روزانہ سڑکوں کی صفائی کیا جاتی ہے اور اتوار کو دہلی کا ائر کوالٹی انڈیکس آج صبح 9 بجے 385 تھا۔

Read Comments