Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2023 12:45pm

آمدن سے زائد اثاثے نہیں بنائے، احد چیمہ کو نیب نے کلین چٹ دے دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگراں وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دے دی۔

نیب رپورٹ کے مطابق احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، ان کے مبینہ بے نامی داروں نےذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں۔

احتساب بیورو نے کہا کہ سعدیہ منصور،منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکاونٹس احد چیمہ کے بے نامی اکاونٹس نہیں، ری انوسٹی گیشن کے مطابق احد چیمہ کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔

نیب نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ری انوسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا جس کے بعد احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی جو درست ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف سمیت 10 ملزمانبری

احد چیمہ کے جیل میں گزارے تین سال کا مداوا کون کرے گا؟ جسٹس مناللہ

قومی احتساب بیورو نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور احد خان چیمہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔

Read Comments