Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2023 11:55am

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریوں کیلئے ورکنگ گروپ قائم

پنجاب حکومت نے لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاریوں کے لیے ورکنگ گروپ قائم کر دیا۔

ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام نے اجلاس میں مصنوعی بارش برسانے کے لیے کلاؤڈ سیڈنگ اور کلاؤڈ آؤنائزیشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے پہلا ٹرائل چار سے چھ ہفتے میں متوقع ہے۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ہوائی جہاز استعمال کرتے ہوئے کیمیائی عمل کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کا زیادہ انحصار موسمی حالات اور بادلوں پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب کے 6 ڈویژن میں 3 روزہ اسمارٹ لاک ڈاؤنختم

اسموگ متاثرہ علاقوں میں جمعہ سے نیا لاک ڈاؤن، 29 نومبر کو مصنوعی بارشبرسانے کا اعلان

اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت اسموگ کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

Read Comments