Aaj Logo

شائع 27 نومبر 2023 09:25pm

کوئی بھی شخص گردوارہ جاسکتا ہے، آپ کو بھی جانا چاہیے

پاکستانی اداکارہ میرب علی نے کرتارپور میں واقع دربار صاحب گردوارہ کا دورہ کرنے پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب دے دیا۔

حال ہیں میں اداکارہ میرب علی نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کیں تھی جس میں انہیں کرتارپور میں واقع سکھ مذہب کی عبادت گاہ دربار صاحب گردوارہ کا دورہ کرتے دیکھا گیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سیاہ رنگ کی قمیض شلوار میں ملبوس سر پر دوپٹہ لیے بڑے ادب سے کرتارپور گردوارہ میں کھڑی ہیں ۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آئی اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کئی سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ “آپ گردوارہ کیوں گئیں؟ کیا آپ مسلمان نہیں ہیں؟، ایک اور صارف نے لکھا کہ “آپ سکھ تو نہیں بن گئیں، آپ مسجد نہیں جاتیں لیکن کافروں کی عبادت گاہوں میں ضرور جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ اور تنقید پر میرب علی نے جواب دیا کہ ”کوئی بھی شخص گردوارہ جاسکتا ہے، آپ کو بھی جانا چاہیے، وہاں کے لوگ بہت مہربان تھے، ہوسکتا ہے کہ آپ بھی وہاں سے کچھ چیزیں سیکھ لیں“۔

Read Comments