Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2023 03:47pm

نئی تاریخ رقم : 100 انڈیکس 60 ہزار 730 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند، ڈالر کی بھی تنزلی

کاروبارکے آغاز پر 100 انڈیکس نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 60 ہزار کی حد عبور کرلی۔

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 59 ہزار 811 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، اور آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس نے ملک میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 540 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 60 ہزار کی حد عبور کرلی۔

بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر برقرار رہی اور 100انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا اور پہلی بار 100 انڈیکس 60 ہزار 600 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اور کاوربار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 918 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پہلی بار 60 ہزار 730 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوگیا۔

دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 285.50 روپے پر آگیا۔ بعد ازاں انٹربینک میں ڈالر کی کی قدر مزید گر گئی اور امریکی ڈالر 39 پیسے کمی کے ساتھ 285.25 روپے پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں امریکی ڈالر کا لین دین 285.52 روپے پر بند ہوا۔

Read Comments