Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2023 02:38pm

چوہدری شجاعت نے چوہدری سرور کو کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا

چوہدری شجاعت نے چوہدری سرور کو فی الحال کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا ہے اور چوہدری سرور نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ بغیر مشاورت نہیں ہوگا۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سرور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوں میں سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

چوہدری شجاعت نے چوہدری سرور کو فی الحال کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا ہے۔ جب کہ چوہدری سرور نے بھی چوہدری شجاعت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ آپ کی مشاورت کے بغیر نہیں ہو گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جلد پاکستان آکر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کروں گا۔

مزید پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

غلام سرور خان کا تحریک انصاف چھوڑ کر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چوہدری سرور کی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت کی خبریں گردش کررہی تھیں، اور کہا جارہا تھا کہ چوہدری سرور اب لندن میں رہتے ہوئے تحریک انصاف کا حصہ بنیں گے اور وہیں سے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

Read Comments