اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی عمل مشکل ہے، قطری وزارت خارجہ

جنگ بندی میں توسیع کے لیے فریقوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، قطری وزارت خارجہ
شائع 28 نومبر 2023 03:55pm

امریکا کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کے 3 طیارے بھیجوائے جائیں گے، جب کہ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر جنگ بندی میں توسیع کے لیے فریقوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

امریکا کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کے 3 طیارے بھجوائے جائیں گے۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر جنگ بندی میں توسیع کے لیے فریقوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ مذاکراتی عمل کے تمام پہلوؤں میں مشکلات ہیں، ہر فریق کے اپنے مطالبات اور تحفظات ہیں، اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی عمل مشکل ہے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی مجموعی تعداد کی تصدیق نہیں کی جاسکتی، تاہم بچوں اور عورتوں کی رہائی ترجیح ہے، فوجیوں کی رہائی پر بات جیت بعد میں ہوگی، غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے ثالثی کو مضبوط کر رہے ہیں۔

Read Comments