Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2023 04:29pm

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست مقامی وکیل محمد آفاق ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد موثر ہوتی ہے، خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ خاور مانیکا نے ٹی وی پروگرام میں عدت پوری نہ ہونے کا انکشاف کیا لہذا عدالت خاور مانیکا کو وضاحت کے لیے طلب کرے۔

Read Comments