Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2023 12:24pm

اورماڑہ : ماہی گیر نے جال کاٹ کر نایاب سپریم وہیل کو آزاد کردیا

بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ میں ماہی گیر کے جال میں پھنسی سپرم وہیل کو آزاد کردیا گیا۔

یہ وہیل ہفتہ 25 نومبر کی صبح ماہی گیرشفیع الله کے جال میں پھنسی تھی جس کی لمبائی تقریباً 30 فٹ تھی۔

ماہی گیر نے 500 میٹر جال کو کاٹ کر وہیل کو آزاد کیا جس میں تقریباً آدھا گھنٹہ لگا۔

سپرم وہیل تقریبا 15 منٹ تک جال کے آس پاس کشتی کے گرد منڈلاتی رہی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف ٹیکنکل ایڈوائزر کے ٹیکنیکل ایدوائزر کا کہنا ہے کہ یہ پا کستان میں پائی جانے والی چار بڑی وہیلوں میں سے ایک ہے جسے زمین کا سب سے بڑا شکاری سمجھا جاتا ہے۔

ٹیکنکیل ایڈوائزر کے مطابق سپرم وہیل پاکستان میں بہت نایاب ہے اس سے قبل 2017 میں سپرم وہیل زندہ حالت میں پاکستان میں پائی گئی تھی۔

Read Comments