Aaj Logo

شائع 29 نومبر 2023 11:09pm

جھوٹ کی تاریک رات کتنی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہوکر ہی رہتی ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو، سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار عرفان ڈوگر، سابق ایم پی اے چوہدری محمود الحق، پارٹی رہنماؤں رانا مبشر اور طلحہ برکی شامل تھے۔

ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی صدر شہباز شریف نے انتخابات کی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جوش و جذبے کو سراہا۔

پارٹی رہنماؤں نے قائد محمد نواز شریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر شہباز شریف کو مبارک پیش کی۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیک تمناؤں پر پارٹی راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، قوم کی دعاؤں، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے اخلاص و استقامت سے یہ دن آیا، الحمدللہ، جھوٹ کی تاریک رات کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو،سچائی کی صبح آخر ہو کر ہی رہتی ہے۔

مزید پڑھیں

معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا، اسی نے سرخرو کیا ، نواز شریف کا بریت کےفیصلے پر رد عمل

پاکستان کا مستقبل اب صرف نواز شریف روشن کر سکتے ہیں، مریمنواز

نواز شریف الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں، قانونی ماہرین کیرائے

Read Comments