Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2023 02:27pm

نادرا کیخلاف عدالت میں انوکھی شکایت، نوجوان کی 3 مائیں بنا ڈالیں

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک لڑکے کی 3 مائیں بنا دی ہیں۔

نادرا نے جس لڑکے کی تین مائیں بنائی ہیں اس کی شناخت عمر رضا کے نام سے ہوئی ہے، لڑکے کی سگی والدہ نے نادرا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

والدہ نے کہا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق ان کے 17 سالہ بیٹے کی تین مائیں ہیں، درخواست گزار ناصر احمد نے کہا کہ عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے۔

وکیل نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں ایک جگہ عمر کی دادی اس کی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں کو والدہ بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی تین ماؤں کی وجہ سے بچے کے لیے مستقل میں مسئلہ ہوسکتا ہے اور تعلیم کے حصول میں دشواری ہوسکتی ہے۔

عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔

Read Comments