Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2023 09:09pm

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

سندھ کے بعد پنجاب میں بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ”ایکس“ پر جاری ایک پیغام میں بتایا کہ ’بچوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبر 2023 سے یکم جنوری 2024 تک ہوں گی‘۔

مزید پڑھیں: سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم نے آج ماہرین اور حکومتی عہدیداروں کے ساتھ پنجاب میں اسموگ چیلنج سے نمٹنے کے لیے میٹنگ کی۔ بہتر ائیرا کوالٹی انڈیکس (AQI) کی وجہ سے آنے والے ویک اینڈ کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے‘۔

Read Comments