Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2023 11:46pm

کرتار پور میں بابا گورو نانک کے554 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات

کرتارپور میں بابا گورو نانک کے 554 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے 16 ہزار یاتری دربار پہنچ گئے ، بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر آئے 2452 سکھ یاتری لاہور سے کرتار پور پہنچیں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سیف اللہ کھوکھر کے مطابق جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے اندرون سندھ اور بلوچستان اور کے پی کے سے بڑی تعداد میں یاتری دربار پہنچ چکے ہیں۔

براستہ واہگہ بارڈر آنے والے یاتری بسوں میں سوار ہو کر کرتارپور پہنچیں گے اور دو روز کرتارپور میں قیام کریں گے، یاتریوں کی رہائش ، لنگر اور میڈیکل کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

Read Comments