ملک میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بالائی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان
شائع 01 دسمبر 2023 09:42am

محکمہ موسمیات نے آج کی موسمی صورتحال کے حوالے سے پئشگوئی کردی۔

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش کیپیشگوئی

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش و برفتاری کاامکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر شہروں میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

قلات میں کم ازکم درجہ حرارت صفر، کوئٹہ میں 2 سینٹی گریڈ جب کہ تربت میں 13، گوادراورجیونی میں 14سینٹی گریڈٰ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments