Aaj Logo

شائع 01 دسمبر 2023 06:38pm

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آگیا، شہر قائد اور گرد و نواح میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو سینتالیس ریکارڈ کیا گیا۔

میگا سٹی میں فضائی آلودگی سے شہری متاثر ہورہے ہیں۔ دھواں اڑاتی گاڑیاں ، بے ہنگم ٹریفک کا شور اور جلتا کچرا آلودگی کا سبب بن رہا ہے جس سے سانس کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق فضائی آلودگی میں کہیں نہ کہیں ہم سب کا ہاتھ ہے۔ گھروں کے باہر کچرا جلاناپیٹرول اور ڈیزل پر گاڑیاں چلانا اور لکڑی جلانے سمیت فیکٹریوں سے زہریلی گیسز کا اخراجفضا آلودہ اور ایئرکوالٹی خراب کرتا ہے۔

کراچی میں ائیر کوالٹی 250 کے قریب تھی، اور اسکا رنگ پرپل تھا، اس رنگ کا مطلب یہ ہے کہ ائیرکوالٹی انتہائی خراب ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی کے شہری ماسک پہنیں، محکمہ موسمیات کا مشورہ

لاہورکے بعد کراچی بھی آلودہ شہر بن گیا

اسموگ کے پیش نظر پنجاب میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط سے کام لیں، فضائی آلودگی کے باعث سانس کی بیماریاں عام ہو رہی ہیں۔

Read Comments