افغان صورتحال پر پاک امریکا مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے

امریکی نمائندہ خصوصی سمیت اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد کا دورہ کرے گا، ذرائع
شائع 02 دسمبر 2023 01:26pm

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا میں مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے، اس کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، اعلی سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوگی جس میں امریکا جانے والے پاکستان میں مقیم 25 ہزار افغان باشندوں کا معاملہ زیربحث آئے گا جب کہ پاکستان میں غیر قانونی مہاجرین کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات کی صحیح طاقت سامنے آئی،امریکا

پاکستان سے امریکا جانے والے افغان باشندوں کیلئے ہاٹ لائنقائم

اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان کے خلاف دہشت گردی، افغان سرزمین استعمال ہونے پر گفتگو، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کےخاتمے کی حکمت عملی پرمشاورت کی جائے گی۔

Read Comments