اسموگ کا راج برقرار، لاہور کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر

آلودگی کے باعث عوام کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا
شائع 03 دسمبر 2023 02:59pm

دنیا میں آج لاہور کا آلودگی میں دوسرا نمبر اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 320 اور کراچی کا 222 ریکارڈ کیا گیا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث عوام کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے پیش نظر طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم خشک اور رات کے وقت ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Read Comments