کراچی: غزہ میں قتل عام کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج

احتجاج میں خواتین اور بچوں کی شرکت
شائع 03 دسمبر 2023 04:11pm

شہریوں نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔

کراچی میں شہریوں کی جانب سے غزہ میں قتل عام کے خلاف امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا گیا، جس میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔

شہریوں نے غزہ میں شہید ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کیا اور انسان سوز مظالم روکنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے فری فری فلسطین اور غزہ میں مظالم کی تصاویر اٹھائی ہوئی تھی۔

Read Comments