دھند کے باعث وین ٹرک سے ٹکرا گئی،7 جاں بحق

حادثہ کندھ کوٹ کے قریب پیش آیا
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2023 12:01pm

کندھ کوٹ میں کیڈٹ کالج کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک اور وین کے درمیان ٹصادم دھند کے باعث ہوا جب کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments