Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2023 01:14pm

یاسمین راشد کی جیل سے الیکشن لڑنے کی حکمت عملی، سیکرٹری لیگل کو ذمہ داریاں سونپ دیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افئیر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

رانا مدثر کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے اپنے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کی، مقدمات کاریکارڈ کاغذات نامزدگی میں جمع کرانے کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیکس ریٹرنز اور متعلقہ دستاویز اکٹھی کی جا رہی ہیں اور انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی حاصل کیے جائیں گے۔

رانا مدثر نے کہا کہ یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، ضمانت نہ ہونے پر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی۔

Read Comments