Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

یاسمین راشد کی جیل سے الیکشن لڑنے کی حکمت عملی، سیکرٹری لیگل کو ذمہ داریاں سونپ دیں

یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی نامزدگی جمع کرائے جائیں گے
شائع 04 دسمبر 2023 01:14pm
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر — تصویر/ فائل
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر — تصویر/ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افئیر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔

رانا مدثر کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد نے اپنے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ جمع کرنے کی ہدایت کی، مقدمات کاریکارڈ کاغذات نامزدگی میں جمع کرانے کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیکس ریٹرنز اور متعلقہ دستاویز اکٹھی کی جا رہی ہیں اور انتخابی شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی حاصل کیے جائیں گے۔

رانا مدثر نے کہا کہ یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، ضمانت نہ ہونے پر یاسمین راشد جیل سے الیکشن لڑیں گی۔

Election

Yasmeen Rashid