Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2023 06:46pm

سپریم کورٹ میں سیکریٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ میں سیکریٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل (ر) محمود الزمان خان کے خلاف توہین عدالت کی دائر درخواست کردی گئی۔

سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سول سوسائٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی جبکہ درخواست آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت دائر کی گئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیکرٹری دفاع جان بوجھ کر سپریم کورٹ فیصلے کی توہین کررہے، سپریم کورٹ نے 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ دیا، سپریم کورٹ کے حکم پرعمل کرنا ہر ادارے پر لازم ہے۔

Read Comments