نواب شاہ: کار چوروں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حسن شر اور عمران طور کے نام سے ہوئی، پولیس حکام
شائع 05 دسمبر 2023 03:28pm

گاؤں گوٹھانو میں مویشی منڈی سے کار چوری کرنے والے ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔

نواب شاہ کے قریب گاؤں گوٹھانو میں جام صاحب پولیس کی حدود میں کار چوری کی بروقت اطلاع پر ناکہ بندی کرکے تلاشی کے دوران کار روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت حسن شر اور عمران طور کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ان کے دو دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں

ایس ایس پی حیدر رضا نے میڈیا کو بتایا کہ کار چھیننے کی بروقت اطلاع پر پولیس نے ناکہ بند ی کی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے دو ڈاکوؤں ہلاک ہوئے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پورے ضلع میں ناکہ بندی کرکے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Read Comments