Aaj Logo

شائع 05 دسمبر 2023 04:02pm

جدید میری ٹائم پٹرول اے ٹی آر ہوائی جہاز پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل

جدید میری ٹائم پٹرول اے ٹی آر ہوائی جہاز میں پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا۔

جدید میری ٹائم پٹرول اے ٹی آر ہوائی جہاز کی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت کی تقریب کا انعقاد کراچی میں نیول ایئر بیس پی این ایس مہران میں کیا گیا۔ امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جب کہ اعلی سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط بحریہ انتہائی اہم ہے، نئے پٹرول ایئر کرافٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگ اور امن کے دوران سمندری نگرانی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کے مزید جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔ پاک بحریہ کے اے ٹی آر پٹرول ایئر کرافٹ اینٹی سب میرین، اینٹی سرفیس اور دیگر میری ٹائم وار فیئر مشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھے گا۔

Read Comments