Aaj Logo

شائع 05 دسمبر 2023 05:09pm

استحصال کا شکار ٹرانسجینڈرز کو انصاف کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس افسران استحصال کا شکار ٹرانسجینڈرز کو انصاف کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔

لاہورمیں ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے وفد نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی۔ وفد میں ٹرانس ایکٹوسٹ شہزادی رائے، نیلی رانا، ٹرانس فلم اسٹار علینہ اور عروہ شامل تھیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر انور عثمان نے کہا کہ ٹرانسجینڈرز کو 1300 سے زائد مختلف کیسز میں قانونی مدد فراہم کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ سیکڑوں ٹرانسجینڈرز کو ریلیف فراہم کیا، تمام پولیس تحفظ مراکز میں وکٹم سپورٹ افسران کو تعینات کیا گیا۔

Read Comments