کراچی: ملزمان دکان سے 60 قیمتی موبائل لیکر فرار

موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ سے زائد تھی، متاثرہ شہری کا دعویٰ
شائع 05 دسمبر 2023 09:19pm

کراچی میں ملزمان مبینہ طور پر ایک کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔

موبائل فون کی شاپ پر لوٹ مار کا واقعہ ملیر ہالٹ پل کے قریب پیش آیا۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موبائل فون شاپ کے مالک سے 60 موبائل فون چھینے اور فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری کا دعویٰ ہے کہ موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ سے زائد تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل شاپ پر ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Read Comments