پشاور: ورسک روڈ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا، ایف آئی آر
شائع 06 دسمبر 2023 09:18am

پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ مچنی گیٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی، مقدمے میں دہشت گردی سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ورسک روڈ پر پولیس کی گاڑی گزری تودھماکا ہوا جس میں 7 افراد زخمی ہوئے جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے ورسک روڈ بابو گڑھی میں دھماکا، ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ ایس ایس پی ارشد خان کا کہنا تھا کہ روڈ کنارے بارود نصب کیا گیا تھا جس میں 4 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

Read Comments