Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2023 02:04pm

جعلی سفری دستاویزات کی تیاری میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرکے انسانی اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم جعلی سفری دستاویزات کی تیاری میں ملوث تھا جس نے متعدد شہریوں کو اٹلی کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز بنا کر دیے، ملزم جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کے عوض لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزم ذوالفقار علی کو محمود آباد سے گرفتار کیا، وہ اٹلی میں رہائش پزیر تھا اور اس نے رقوم اپنے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کراوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی ویزے پر اٹلی جانے والا مسافر پکڑاگیا

20 لاکھ میں خریدا گیا تعلیمی ویزا جعلی نکلا، نوجوان آفلوڈ

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے متعدد شہریوں سے ویزے کے نام پر فراڈ کیا، ذوالفقار علی کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جب کہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث دیگر ملزمان کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

Read Comments