Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2023 06:51pm

عام انتخابات سے قبل سیاستدانوں کو دھمکیوں کی رپورٹس وصول ہوئی ہیں، سیکریٹری داخلہ پنجاب

سیکرٹری داخلہ پنجاب شکیل احمد کا کہنا ہے کہ عام انتخابات سے قبل سیاستدانوں کو دھمکیوں کی رپورٹس وصول ہوئی ہیں، عام انتخابات کے لئے پنجاب کے پاس مطلوبہ پولیس موجود نہیں ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب شکیل احمد نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن سیاستدانوں کو دھمکیاں موصول ہوئیں ان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے پنجاب کے پاس مطلوبہ پولیس موجود نہیں، پنجاب کے پاس انتخابات کے لئے مطلوبہ پولیس سے صرف نصف پولیس فورس موجود ہے۔

شکیل احمد نے کہا کہ عام انتخابات کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لینا پڑی گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل ڈی سیز کو دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار دوبارہ دیں گے، تمام سیاسی جماعتوں سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لئے انتظامات کے میں بارے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے، الیکشن کمیشن سے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب شکیل احمد کا کہنا تھا کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، ہمیں کسی قسم کا ابہام نہیں، ہر الیکشن سے قبل گومگو کی کیفیت ہوتی ہے۔

Read Comments