Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2023 07:41pm

سیکیورٹی فورسز اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات، طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں بحال

سیکیورٹی فورسز اور افغان بارڈر حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق ایف سی حکام اورافغان سیکیورٹی حکام کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

افغان حکام کے مطابق زیرو پوائینٹ کے قریب سائن بورڈ کی تنصیب پر تحفظات ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ کے قریب سائن بورڈ نصب کرنے کے لیے سفارتی سطح پر مذاکرات ہوں گے، سیکورٹی حکام طور خم زیرو پوائنٹ پر ویلکم ٹو پاکستان سائن بورڈ نصب کرنا چاہتے تھے۔

کسٹم حکام نے مزید کہا کہ افغان فورسز سائن بورڈ لگانے پر مشتعل ہوگئے اور طور خم سرحدی گزرگاہ تجارت کے لیے احتجاجا بند کردی، 12 گھنٹے بندش کے بعد سرحدی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں

لنڈی کوتل طور خم سرحدی گزرگاہ 10 گھنٹے بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئےبحال

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں سے پاسپورٹس چھین لیے گئے، طورخم بارڈرپر احتجاج

پاسپورٹ لازمی قرار دینے پر افغان حکام نے طورخم سرحد سے تجارت معطلکردی

Read Comments