بجلی چوری پکڑنے پر وکیل آپے سے باہر، پیسکو ٹیم پر فائرنگ کردی

پیسکو ٹیم پر فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ترجمان پیسکو
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2023 09:07pm

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون کے دوران میٹر ٹمپرڈ کے ذریعے بجلی چوری پر وکیل ابرار حسین کا پکڑا تو وہ آپے باہر ہوگیا اور پیسکو ٹیم پر فائرنگ کی۔

ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ مومن ٹاؤن دلہ ذاک روڈ کا رہائشی وکیل ابرار حسین ٹمپرڈ میٹر کے ذریعے بجلی چوری کر رہا تھا، بجلی چوری کرنے والے صارف وکیل ابرار حسین نے توڑ پھوڑ اور گالم گلوچ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

ترجمان پسیکو وکیل ابرار حسین نے اسلحہ سے لیس دیگر ساتھیوں کوجائے وقوعہ پر بلا لیا، پولیس موقع پر پہنچی تو ابرار حسین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدد سے ملزم ابرار حسین کے گھر سے ٹمپرڈ میٹر اتار لیا گیا، فائرنگ، بجلی چوری اورکار سرکار میں مداخلت پرملزم کیخلاف مقدمے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

Read Comments