Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2023 09:38pm

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس کارروائی کے دوران دہشت گرد حبیب الرحمان مارا گیا۔

آئ ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Read Comments