کراچی، جعلی ویزے پر بیرون ملک سے آنیوالے2 مسافروں کو گرفتار کرلیا

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پاکستان سے ایران گئے تھے
شائع 07 دسمبر 2023 01:52pm

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹ پر جعلی ویزے لگے ہوئے تھے، گرفتار ملزمان میں سجاد حسین اور علی حمزہ شامل ہیں، جو پاکستانی پاسپورٹ پرپہنچے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم علی حمزہ کے پاسپورٹس پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا، ملزم سجاد حسین کے پاسپورٹ پر ویزے کے صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے، ملزمان پاکستان سے ایران گئے تھے، جنہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا۔

Read Comments