غیر شرعی نکاح کیس: درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی

دستاویزات جمع کروا کے اسی روز دلائل بھی دے دیں گے، وکیل درخواستگزار
شائع 08 دسمبر 2023 10:38am

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت درخواست گزاروکیل کی استدعاپر پیر 11 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

درخواست گزاروکیل راجارضوان عباسی کی دائر کردہ درخواست کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئرسول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے۔

وکیل نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں۔ پیرتک کا وقت دے دیں دستاویزات جمع کروا کے اسی روز دلائل بھی دے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بشریٰ بی بی کی گاڑی کو اڈیالہ جیل کے باہر گھیر لیا گیا، مظاہرین کا’غیر شرعی‘ نکاح پر کارروائی کامطالبہ

غیر شرعی نکاح کیس: عدالت کا آئندہ سماعت فریقین کو ایک ساتھ دلائل دینےکا حکم

وکیل کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

Read Comments