سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کے چیئرمین کوعہدے سے برطرف کردیا گیا

آغا سہیل پر درسی کتابوں کی چھپائی میں کرپشن کے الزامات ہیں
شائع 08 دسمبر 2023 11:35am

حکومت سندھ نے درسی کتابوں کی چھپائی میں کرپشن کے الزامات میں ملوث سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کو معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق چیئرمین آغا سہیل کو قواعد کی خلاف ورزی پرعہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

آغا سہیل پر درسی کتابوں کی چھپائی میں کرپشن کے الزامات ہیں۔

آغا سہیل کو محکمہ تعلیم نےغیر قانونی ٹینڈرجاری کرنے سے منع کیا تھا، حکومت سندھ نے آغا سہیل کی معطلی کے بعد اختر بگٹی کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا چیئرمین تعینات کردیا۔

Read Comments