Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2023 09:10pm

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے 2023 پر خصوصی ڈاکومنٹری کا پرومو جاری کردیا

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے 2023 کے موقع پر خصوصی ڈاکومنٹری ”ہر اول“ کا پرومو جاری کردیا۔

ڈاکومنٹری میں پاک بحریہ کی سب میرین سروس کے کردار اور کامیابیوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1971ء میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جہاز کُکری کو سمندر بُرد کیا تھا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ تھا جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو ڈبویا، آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔

یاد رہے کہ ستمبر 1965ء کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز غازی کی دہشت سے دشمن کھلے سمندر کا رخ تک نہ کر سکا تھا۔

سب سے اول ، سب سے بہتر کا عزم لئے پاک بحریہ کی سب میرین سروس کے جانباز آج بھی دشمن کے آگے سینہ سپر ہیں۔

Read Comments